سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے الرٹ کیا ہے کہ بارش کا باعث بننے والا موسمی نظام کشمیر اور بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں تشکیل پا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 02 سے 04 گھنٹوں کے دوران کشمیر کے اضلاع کوتلی، میرپور، بھمبھراور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس کے علاوہ بلوچستان میں خضدار، آواران، پنجگور، کیچ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
عوام خراب موسمی صورتحال کے پیشِ نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔