ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساندہ پولیس نے نقب زنی،چوری کی بڑی واردات کا سراغ لگا لیا، مرکزی ملزم گرفتار

ساندہ پولیس نے نقب زنی،چوری کی بڑی واردات کا سراغ لگا لیا، مرکزی ملزم گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:ساندہ پولیس نے نقب زنی اور چوری کی بڑی واردات کا سراغ لگاتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا اور چوری شدہ مال بھی برآمد کر لیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق دو روز قبل ساندہ کے علاقے میں ایک گھر میں نقب زنی کی واردات پیش آئی تھی، جہاں ملزم گھر سے تقریباً 18 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 70 ہزار روپے نقدی چوری کر کے فرار ہو گیا تھا۔

پولیس نے جدید تفتیشی طریقہ کار اور پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مرکزی ملزم تنویر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے چوری شدہ 18 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور 70 ہزار روپے نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزم تنویر کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ واردات کے دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔