ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چندرائے روڈ چونگی امرسدھو کی خستہ سڑک، شہری پریشان

چندرائے روڈ چونگی امرسدھو کی خستہ سڑک، شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مریم مظہر:چندرائے روڈ چونگی امرسدھو کی سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جس کے باعث نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے بلکہ شہریوں کو روزانہ آمدورفت میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بن چکے ہیں جس سے گاڑیوں کی نقل و حرکت سست ہو گئی ہے اور حادثات کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی اور مسلسل اڑنے والے گرد و غبار نے معمولاتِ زندگی متاثر کر دیے ہیں جبکہ مقامی کاروبار بھی منفی اثرات کا شکار ہو رہے ہیں۔

شہریوں کے مطابق مختلف مقامات پر کھدائی کے بعد سڑک کی بحالی کا کام مکمل نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔

اہلِ علاقہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی فوری مرمت اور بحالی یقینی بنائی جائے تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور شہریوں کو درپیش مشکلات کم کی جا سکیں۔