ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر گوشت 7 روپے فی کلو مہنگا، اوور چارجنگ بھی جاری

برائلر گوشت 7 روپے فی کلو مہنگا، اوور چارجنگ بھی جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:برائلر گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں سرکاری نرخ میں 7 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نئی قیمت کے مطابق برائلر گوشت کا سرکاری ریٹ 417 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 274 روپے جبکہ پرچون ریٹ 288 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں گوشت سرکاری قیمت کے برعکس زائد نرخوں پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دکاندار "صافی گوشت" کے نام پر برائلر گوشت 550 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں، جس کے باعث صارفین کو اضافی رقم ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ مختلف مارکیٹوں میں اوور چارجنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کی کارروائیاں مؤثر ثابت نہیں ہو رہیں۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی ایک روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نئی قیمت کے مطابق فارمی انڈے 223 روپے فی درجن فروخت ہوں گے، جبکہ انڈوں کی ایک پیٹی کا تھوک ریٹ 6 ہزار 570 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور من مانے دام وصول کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔