ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمل ناڈو: بندروں سے بچنے کی کوشش، نئی نویلی دلہن جان کی بازی ہار گئی

تمل ناڈو: بندروں سے بچنے کی کوشش، نئی نویلی دلہن جان کی بازی ہار گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کی ریاست تمل ناڈو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی کے صرف ایک ماہ بعد ایک نوجوان خاتون کی جان چلی گئی۔ واقعہ ایک پہاڑی مندر کی زیارت کے دوران پیش آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ انیتا، جو ضلع تھوتھکوڈی کی رہائشی تھیں، اپنے شوہر سریش کے ہمراہ کازوگوملائی مندر کی زیارت کے لیے گئی تھیں۔ پوجا کے بعد دونوں پہاڑی کی چوٹی پر واقع اوچی پلیئر مندر کی جانب گئے۔

رپورٹس کے مطابق جوڑا وہاں موجود بندروں کو پھل کھلا رہا تھا کہ اچانک متعدد بندر قریب آ گئے۔ اس صورتحال سے گھبرا کر انیتا نے تیزی سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی، تاہم پہاڑی کنارے کے قریب ان کا توازن برقرار نہ رہ سکا اور وہ نیچے پتھریلی جگہ پر جا گریں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون بندروں کی حرکت سے خوفزدہ ہو گئی تھیں، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ شدید چوٹوں کے سبب ان کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق انیتا کی شادی تقریباً ایک ماہ قبل سریش نامی نوجوان سے ہوئی تھی، جو بیرونِ ملک ملازمت کرتا ہے اور حال ہی میں وطن واپس آیا تھا۔ یہ حادثہ ان کے شوہر کے سامنے پیش آیا، جس کے بعد وہ شدید صدمے میں ہیں۔