مریم مظہر:حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 308 روپے فی کلو مقرر کیے جانے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں گیس من مانے نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہے، جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
شہریوں کے مطابق مختلف دکاندار ایل پی جی 480 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں، جبکہ قیمت میں روزانہ 10 سے 20 روپے فی کلو تک اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ من مانے نرخوں نے گھریلو صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، کیونکہ مہنگی ایل پی جی کے باعث گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے۔
دوسری جانب ایل پی جی سے چلنے والے رکشوں کے ڈرائیورز بھی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایندھن کی بڑھتی لاگت سے روزگار متاثر ہو رہا ہے اور آمدن میں نمایاں کمی آ گئی ہے۔
شہریوں اور رکشہ ڈرائیورز نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔