ویب ڈیسک:امریکی حکام نے ہونڈا کی مخصوص منی وینز سے متعلق جاری حفاظتی جائزہ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، یہ اقدام کمپنی کی جانب سے مسئلے کے حل کے لیے اصلاحی اقدامات اور ری کال کے بعد سامنے آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی ٹرانسپورٹ سیفٹی ریگولیٹر نے تقریباً 4 لاکھ 41 ہزار ہونڈا اوڈیسی گاڑیوں سے متعلق تحقیقات باضابطہ طور پر ختم کر دی ہیں۔
یہ انکوائری اس وقت شروع ہوئی تھی جب 2018 سے 2022 ماڈلز میں ایئر بیگز غیر متوقع طور پر کھلنے کی متعدد شکایات سامنے آئیں، جن میں کچھ واقعات سڑک کے گڑھوں سے گزرنے کے دوران بھی رپورٹ ہوئے تھے۔
امریکی ادارے نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن مطابق کمپنی نے مسئلے کے حل کے لیے متاثرہ گاڑیوں کی ری کال شروع کی، جس کے بعد ابتدائی حفاظتی جانچ کو بند کر دیا گیا۔
ہونڈا کی جانب سے جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق جنوری 2017 سے اپریل 2026 تک اس معاملے سے متعلق 130 وارنٹی کلیمز اور 25 زخمی ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے، تاہم خوش قسمتی سے کسی ہلاکت کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔