سٹی42: بھارت کی "مسلمان یونیورسٹی" کی حیثیت سے بدنام تعلیمی ادارہ نے مودی کے عتاب سے بچنے کے لئے مسلمانوں اور پاکستان کی دشمنی میں اور قدم اٹھالیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی یونیورسٹی نے اسلام، پاکستان اور چین کے حوالے سے کورسز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جامعہ دہلی کی سٹینڈنگ کمیٹی نے ایم اے سیاسیات کے نصاب سے اسلام اور بین الاقوامی تعلقات، پاکستان اور دنیا، پاکستانی ریاست اور معاشرہ اور چین سے متعلق کورسز ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جامعہ کے وائس چانسلر نے نصاب کمیٹی سے پاکستان کی تعریف کے زمرہ میں آنے والے مواد کو ہٹانے کی سفارش بھی کی ہے، جامعہ کے فیکلٹی ارکان نے فیصلے کو سیاسی اقدام قرار دے دیا۔
فیصلے کی مخالفت کرنے والے فیکلٹی ارکان کا کہنا ہے کہ کورسز ختم کرنے کا فیصلہ نظریاتی سنسرشپ ہے۔