سٹی42: بانی اور بانی کی بیوی کو جیل میں ہر سہولت مل رہی ہے۔ جیل میں تو بجلی کی لوڈ شیدنگ ہوتی ہی نہیں۔ بانی کا عام شہریوں کے برعکس روزانہ بلاناغہ ڈاکٹر طبی معائنہ کرتے ہیں۔ جو کچھ عام شہری اپنے گھروں مین نہیں کھاتے وہ بانی کو جیل میں کھانے کو مل رہا ہے۔
یہ باتیں جیل کے ڈیپارٹمنٹ نے آج ایک وضاحتی بیان میں بتائی ہیں۔
ترجمان محکمہ جیل خانہ پنجاب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو قانون کے مطابق جیل میں تمام سہولیات دستیاب ہیں، جیل میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا نظام ہونے کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی۔
بانی پی ٹی آئی اور انکی بیوی کو میڈیکل کی تمام تر سہولیات بھی حاصل ہیں ، بانی پی ٹی آئی کا روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ ہوتا ہے، سابق وزیراعظم کو جیل میں انکی مرضی کا کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔
عدالتی احکامات اور جیل قوانین کے مطابق بانی اور بانی کی بیوی کی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، اڈیالہ جیل میں آنے سے اب تک بانی ایک ہی سیل میں موجود ہیں،انہیں ایک دن بھی کہیں اور منتقل نہیں کیا گیا ۔
بانی کے خاس الخاص سیل میں ورزش کے ساتھ ساتھ چہل قدمی کیلئے جگہ بھی موجود ہے، گرمی سے بچاؤ کیلئے بانی کو روم ایئر کولر کی سہولت بھی دی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کےسیل میں ٹی وی بھی موجود ہے۔