ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

26 اپوزیشن اراکین کے داخلے پرپابندی عائد، سپیکر پنجاب اسمبلی نے آرڈر پڑھ کر سنا دیا

26 اپوزیشن اراکین کے داخلے پرپابندی عائد، سپیکر پنجاب اسمبلی نے آرڈر پڑھ کر سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد:سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن ارکان کو معطل کرنے کا آرڈر پڑھ کر سنایا، سپیکر ملک محمد احمد خان نے 26 اپوزیشن ارکان اسمبلی کی معطلی کی رولنگ پڑھی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے آرڈر پڑھ  کر سنا جس میں لکھا کہ ہمیشہ ایوان کو آئین اور روایات کے مطابق چلانے کی کوشش کی، اپوزیشن ارکان نے رولنگ کی خلاف ورزی کر کے سخت ایکشن لینے پر مجبور کیا، اپوزیشن کے 26 ارکان کے اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کررہا ہوں۔

مقدس ایوان کو جمہوری طریقے سے چلانے کیلئے آئینی وقانونی اقدامات کریں گے،اپوزیشن نے کل ایجنڈا پیپرز کو پھاڑا، نازیبا نعرے بازی کی۔

ملک فہد ،سید رفعت مسعود ،کریم اللہ خان کو معطل کرتا ہوں ،ذوالفقار علی،احمد مجتبیٰ چودھری ، خیال کاسترو کو معطل کرتا ہوں ،شہباز احمد، امتیاز شیخ ،اعجاز شفیع ،اورنگ زیب،شعیب امین کو معطل کرتا ہوں۔