ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادارے طارق پرویز کے کسی فیصلے کو تسلیم نہ کریں: پاکستان اسپورٹس بورڈ

ادارے طارق پرویز کے کسی فیصلے کو تسلیم نہ کریں: پاکستان اسپورٹس بورڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وسیم احمد : پاکستان" باڈی بلڈنگ فیڈریشن" کے نام کے غیر قانونی استعمال پر نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی اداروں کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔

 خط  کے مطابق  تمام وفاقی و صوبائی ادارے،سٹیک ہولڈرز اس تنظیم کو تسلیم نہ کریں۔

 پاکستان اسپورٹس بورڈ( پی ایس بی)  انتباہ  کے مطابق  ادارے طارق پرویز کی کسی بھی سرگرمی یا فیصلے کو تسلیم نہ کریں۔

  خط کے متن  کے مطابق  پی ایس بی کا آئین 2022 وفاقی حکومت کی منظوری سے نافذ العمل ہے،صرف وہی فیڈریشنز قومی سپورٹس فیڈریشنز کہلانے کی اہل ہیں، جو پی ایس بی کے ساتھ الحاق رکھتی ہوں، وہ ہی فیڈریشنز "پاکستان" کا نام استعمال اور بین الاقوامی مقابلوں میں ٹیمیں بھیجنے کا اختیار رکھتی ہیں۔

ایک غیر تسلیم شدہ فرد طارق پرویز، خود کو "پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن" کا صدر ظاہرکررہا ہے،یہ شخص غیر قانونی طور پر "پاکستان" کا نام کا استعمال کرنے کا مرتکب ہوا ہے،یہ فرد اور تنظیم پاکستان سپورٹس بورڈ سے تسلیم شدہ نہیں ہے۔

  پی ایس بی کی ہدایت  کے مطابق تمام ادارے اور کھلاڑی طارق پرویز کی کسی بھی نوٹیفکیشن یا خط کو نظرانداز کریں۔

  پی ایس بی  انتباہ کے مطابق  پاکستان کے نام کے غلط استعمال ،آئین کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
  خط میں ہدایت  کے مطابق تمام سٹیک ہولڈرز پی ایس بی کی ان ہدایات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

  پولیس خط کے مطابق پی ایس بی کا ایچ ای سی، ریلوے، واپڈا، آرمی، نیوی، ایئرفورس خط چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر ،اسلام آباد کے کھیلوں کے اداروں کو ارسال کیا۔

  خرم شہزاد  کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کے غیر قانونی دعوے یا گمراہ کن سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔