ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کیلئے اچھی خبر، ریاضی پڑھانے والوں کو ترقیاں دینے کا اعلان

اساتذہ کیلئے اچھی خبر، ریاضی پڑھانے والوں کو ترقیاں دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض :سکولوں میں حساب پڑھانے والے اساتذہ کیلئے اچھی خبر،میتھ میں بی ایس ڈگری کرنے والے اساتذہ کو ترقیاں دینے کا اعلان کر دیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی ایکولینس کمیٹی نے ترقیوں کااعلان کیا۔

جاری کردہ مراسلہ  کے مطابق میتھ میں بی ایس ڈگری کو سولہ سالہ ڈگری تصور کیا جائے گا،دوسالہ کمپیوٹیشنل میتھ میں ایم سی ہولڈرز اساتذہ کو بھی ترقی ملے گی،اپلائیڈ اور پیور میتھ میں دو سالہ ایم ایس سی ڈگری ہولڈرز کو بھی ترقیاں دی جائیں گی۔

اس سے قبل میتھ مضامین والے اساتذہ کو محکمانہ ترقیوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا جاتا تھا،مذکورہ اساتذہ عرصہ دس سال سے ترقیوں کے منتظر تھے۔

 صوبائی صدر پی ٹی یو کاشف شہزاد  کا کہنا تھا کہ دیگر مضامین میں بی ایس اساتذہ کو بھی ترقیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔