ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں کو 26-2025میں 40 ارب کے فنڈز دینے کا اعلان

 سکولوں کو 26-2025میں 40 ارب کے فنڈز دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جیند ریاض :سرکاری سکولوں کو 26-2025میں 40 ارب کے فنڈز دینے کا اعلان کر دیا۔

مذکورہ فنڈز کے خرچ پر مالی رولز کے تحت ٹیکسز اپلائی نہیں ہوں گے،محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے فنڈز کے استعمال پر وضاحت جاری کردی،محکمہ سکول ایجوکیشن نے فی سکول 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

تمام فنڈز سکول مینجمنٹ کونسلز کو دیئے جائیں گے،ایس ایم سی کو دیئے جانے والے فنڈز پر گورنمنٹ رولز بھی اپلائی نہیں ہونگے۔

سکول سربراہان ایس ایم سی کی منظوری سے فنڈز خرچ کرسکیں گے،فنڈز کا استعمال آڈٹ جنرل کے دائرہ کار میں نہیں آئے گا،سکولوں کو جاری کردہ فنڈز پیپرا رولز سے بھی مبرا ہوں گے۔