ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب ہرجانےکیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب ہرجانےکیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہین عیتق :وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی نئی تاریخ مقرر کیے بغیر سماعت مؤخر کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف آج ویڈیو لنک کےذریعے عدالت پیش نہیں ہوں گے،اُنہوں نے گزشتہ سماعت پر قانونی نوٹس اور رسیدیں عدالت جمع کرادی تھیں۔

بانی پی ٹی آئی کےوکیل نےقانونی نوٹس اور رسیدیں پیش نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا،وکیل محمد حسین چوٹیا نےاعتراضات پرمبنی اپنا جواب جمع کرادیا۔
 جواب  کے مطابق وزیراعظم نے دعویٰ دائرکرنے سے قبل بانی پی ٹی آئی کوقانونی نوٹس نہیں بھجوایا،قانونی نوٹس کی فوٹو کاپی بطورثبوت عدالت پیش نہیں کی جاسکتی،قانونی نوٹس پروزیراعظم کےدستخط موجود نہ ہونے پر دعویٰ غیرموثرہے۔

ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نےسماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔