ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ایئر لائن کو بحران سے نکالنےکےلئےجہازوں کی تعداد 27 سے بڑھا کر 49 کرناہو گی،شہبازشریف

Prime Minister Shahbaz wows to increase the number of plans in PIA Fleet from 27 to 49, City42
کیپشن:  وزیر اعظم شہباز شریف نےپی آئی اے کی بحالی کے متعلق خصوصی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ قومی ایئر لائن خسارے سے نکلنے کی استعداد رکھتی ہے، موجودہ بحران سے نکالنے کیلئے بیڑے میں جہازوں کی تعداد 27 سے بڑھا کر 49 کرنا ہو گی۔ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے پی آئی اے کی بہتری کیلئے مجوزہ روڈ میپ اور اصلاحات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نےپی آئی اے کی بحالی کے متعلق خصوصی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ قومی ایئر لائن خسارے سے نکلنے کی استعداد رکھتی ہے، موجودہ بحران سے نکالنے کیلئے بیڑے میں جہازوں کی تعداد 27 سے بڑھا کر 49 کرنا ہو گی، گزشتہ حکومت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے قومی ائیرلائن نے یورپ اور امریکہ کے فضائی راستے گنوا دیئے ہیں اس نااہلی کی وجہ سے ادارے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے وفاقی وزیرِ ہوا بازی کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں پی آئی اے کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی، خصوصی کمیٹی عید کے بعد پی آئی اے کے حوالے سے اپنی تجاویز اور سفارشات کابینہ کو پیش کرے گی۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا  کہ گزشتہ حکومت کے نا اہل وزراء نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں، چینی کمپنیوں اور ترک کارو باری افراد کو انتقام کا نشانہ بنایا، پی آئی اے اسی صورت میں ترقی کر سکتا ہے کہ اس کو خالصتاً نفع اور نقصان کی بنیاد پر پیشہ ور انتظامی ماہرین چلائیں، قومی ایئر لائن کو خسارے سے نکالنے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں۔