ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالتی چھٹیوں کے دوران پہلا ترمیمی ججز روسٹر جاری

عدالتی چھٹیوں کے دوران پہلا ترمیمی ججز روسٹر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں تین جولائی سے دوماہ کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا، موسم گرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت بارے ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد عدالتی چھٹیوں کے دوران پہلا ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا گیا، پرنسپل سیٹ پر تین جولائی سے 14 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے، پرنسپل سیٹ پر چھ ڈویژن اور چودہ سنگل بنچز سماعت کریں گے، ڈویژن بنچ میں شامل ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی مقدمات سنیں گے، ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس اور جسٹس سلطان تنویر شامل، تمام نوعیت کے کیسز سنیں گے، ڈویژن بنچ نمبردومیں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس مس عالیہ نیلم تمام نوعیت کے کیسز سنیں گے.

ڈویژن بنچ نمبر تین میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوار حسین تمام نوعیت کے مقدمات سنیں گے، ڈویژن بنچ نمبر چارمیں جسٹس چودھری محمد اقبال اورجسٹس رسال حسن سید شامل ہیں، ڈویژن بنچ نمبر پانچ میں جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل ہیں، جبکہ ڈویژن بنچ نمبرچھ میں جسٹس محمد وحید خان اور جسٹس محمد امجد رفیق شامل ہیں.

جسٹس چودھری عبدالعزیز تین جولائی سے پرنسپل سیٹ پر سنگل بنچ کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔ موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران صرف درخواست ضمانت حکم امتناعی سمیت دیگر اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوگی۔