جاپان نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنا دی

Japan will be give 2.3M dollar Pakistan
کیپشن: Pak & Japan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی ڈگمگاتی معیشت کو سہارا دینے کیلئے جاپان بھی پاکستان کی امداد کیلئے میدان میں آگیا۔جاپان نے پاکستان کے لیے 2.3 ملین ڈالرز امداد کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جاپان ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سکالرشپ پروجیکٹ" کے لیے 2.3 ملین امریکی ڈالر کی امداد دے گا،سیکرٹری اقتصادی امور ڈویڑن سیکرٹری میاں اسد حیا الدین اور جاپانی ناظم الامور ایشی کینسو معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق حکومت جاپان جاپانی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں پاکستانی افسران کو دو سال کے لیے ماسٹر ڈگری پروگرام کے لیے 17 اور ڈاکٹریٹ پروگرام کے لیے 03 سال کے لیے 1 اسکالرشپ فراہم کرے گی۔یہ پروگرام پہلی بار پاکستان میں 2018 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس وقت سے لے کر اب تک جے ڈی ایس فیلو کے چار بیچ اس اسکالرشپ سے مستفید ہوچکے ہیں۔

 وزارت اقتصادی امور کے مطابق پاکستان کے انسانی وسائل کی ترقی کے لیے اسکالرشپ کے منصوبہ کے تحت جاپانی گرانٹ ایڈ کے لیے وزارت اقتصادی امور میں دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کے تحت حکومت جاپان “مالی سال 2022 کے لیے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اسکالرشپ کے پروجیکٹ” کے لیے حکومت پاکستان کو 313 ملین جاپانی ین یعنی تقریباً23 لاکھ امریکی ڈالرکی امداد فراہم کرے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer