ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ عروہ حسین کو طلاق؟ شوہر فرحان سعید نے وضاحت کردی

Urwa Hocane & Farhan Saeed wedding
کیپشن: Urwa Hocane & Farhan Saeed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی مشہور اداکار،گلوکار فرحان سعید نے متعدد سپرہٹ ٹی وی ڈراموں میں کام کیا، اداکار کے کردار کو حالیہ نشر ہونے والے ڈرامے' بادشاہ بیگم' میں خوب سراہا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر فرحان سعید اور ان کی اہلیہ اداکارہ عروہ حسین کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں جس پر اداکار نے خاموشی توڑ دی۔

تفصیلات کےمطابق 2014ء میں اپنے کیریئر کوآغاز کرنے والے پاکستانی معروف اداکار فرحان سعید نے ایسے متعدد سریل کئے جن میں اداکاری کے جوہر دکھاتے وہ شوبز کی دنیا میں جلد ہی مقبول ہوگئے، ڈرامہ اڈاری، سنو چندا،پریم گلی، میرے ہمسفر جیسے ڈراموں کو دیکھنے والوں نے بے حد پسند کیا۔

 گلوکار اور ادکار فرحان سعید اور ادکارہ عروہ حسین کے درمیاں علیحدگی کی افواہیں کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں۔ تاہم اب ایک انٹرویو میں فرحان سعید نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ نہیں, "ہم ٹھیک ہیں۔"

فرحان سعید بتایا کہ میں نے اور عروہ نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم اپنی زندگی کو پبلک نہیں کریں گے کیونکہ عوام کے پاس ہر چیز کے بارے میں کہنے کیلئے بہت کچھ ہے اور ان کے کچھ تبصرے تکلیف دہ ہو سکتے ہیں۔ ہم اپنی نجی زندگی کو اپنے تکل رکھنا چاہتے ہیں۔ 

فرحان سعید اور ادکارہ عروہ حسین میں  علیحدگی کی خبریں نومبر 2021 میں سامنے آئی تھیں لیکن عروہ یا فرحان کی جانب سے ایسی اطلاعات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔ حال ہی میں فرحان نے ایک مقامی پبلیکیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نہیں ،ہم ٹھیک ہیں۔

 واضح رہے کہ فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کی شادی 16 دسمبر 2016 لاہور بادشاہی مسجد میں سادگی سے ہوئی تھی،فرحان سعید "کیفے راک" کے نام سے ایک ریسٹورنٹ کے مالک ہیں اور یہ گلبرگ لاہور میں واقع ہے۔ فرحان کا سائیڈ بزنس بہت اچھا چل رہا ہے۔

 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer