ابن العربی یا 18 سالہ لڑکا؟ سیلفی نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا

ابن العربی یا 18 سالہ لڑکا؟ سیلفی نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلامی فتوحات پر مبنی دنیا بھر میں مقبول ترین تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘کے ہرکردار نےعمدہ اداکاری کا مظاہرہ کرتے ناظرین کے دل جیت لئے، اس ڈرامےمیں ابن العربی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار عثمان سوکوت کی سوشل میڈیا پر تصویر کو دیکھ کرمداح حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی فتوحات پر مبنی دنیا بھر میں مقبول ترین تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘کو پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں خوب پذیرائی ملی جس کی وجہ سے اس ڈرامے کام کرنے والے اداکارؤں کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا، اس میں سے کچھ ترک اداکارپاکستان کا دورہ بھی کرچکے ہیں جبکہ یہاں کی مختلف معروف کمپنوں کے برانڈایمبیسیڈر بھی بن چکے ہیں۔

’ ارطغرل غازی‘ کے کرداروں میں ایک اہم کردار ابن العربی کابھی ہے،اداکارعثمان سوکوت کی نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پراپ لوڈ کی جو دیکھتے ہی مقبول ہوگئی علاوہ ازیں مداح یہ دیکھ کرحیران ہیں کہ جو کردار ان کا ڈرامے میں دیکھاگیا حقیقی زندگی میں وہ اس کے برعکس ہیں،اداکار کی یہ تصویر جم لی گئی، تصویر کے کیپشن میں اداکار نے مداحوں سے سوال کیا کہ میری عمر بتائیں؟

اداکار کی اس تصویر میں ان کی فٹ باڈی دیکھ کر مداح حیرت میں مبتلا ہوگئے اور ان کی اس تصویر پر بہت دلچسپ تبصرے بھی کیے،ایک صارف نے تو انہیں 18 سال کا لڑکا کہہ دیا جبکہ ایک اور صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’انکل جی کی بھی باڈی ہے۔‘ 

علاوہ ازیں مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس میں وہ ان کی عمر کا اندازہ لگارہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer