سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل خواتین کھلاڑیوں کیلئے اچھی خبر

Central contract
کیپشن: Women Cricket Team
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کھلاڑیوں کیلئے سال 2021-22 کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا، کھلاڑیوں کو اے بی سی کے علاوہ ایمرجنگ کیٹیگری میں کنٹریکٹ آفر کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کرکٹرز کے نئے کنٹریکٹ میں تمام کٹیگریز کے ماہوار وظیفے میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے کنٹریکٹ میں جویریہ خان اور بسمہ معروف اے کیٹیگری میں برقرار ہیں جبکہ ندا ڈار کی بی کٹیگری میں ترقی ہوگئی ہے۔ پی سی بی ویمنز کرکٹر آف دی ایئر فاطمہ ثناء کو سی کٹیگری میں جبکہ کائنات امتیاز اور نشرہ سندھوبھی کٹیگری سی کا حصہ بن گئی ہیں۔

فاطمہ ثناء کے علاوہ گزشتہ سال ایمرجنگ کنٹریکٹ حاصل کرنے والی تمام کرکٹرز رواں سال بھی ایمرجنگ کٹیگری میں شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 12 خواتین کرکٹرز کو تین کیٹیگریز میں سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے، جن میں بسمہ معروف اور جویریہ خان اے کیٹیگری، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ اور ندا ڈار بی کیٹیگری جبکہ سی کیٹیگری میں انعم امین، فاطمہ ثنا، کائنات امتیاز، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل اور سدرہ نواز شامل ہیں۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں عائشہ نسیم، کائنات حفیظ، منیبہ علی صدیقی، نجیہہ علوی، رامین شمیم، صباء نذیر، سعدیہ اقبال اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں۔