ایل ڈی اے کو کارپوریشن کے ماتحت کرنے پر ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا

ایل ڈی اے کو کارپوریشن کے ماتحت کرنے پر ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (ریحان گل) ایل ڈی اے کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ماتحت کرنے پر ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا، ایل ڈی اے نے اختیارات کم کرنے اور ایم سی ایل کے ماتحت آنے کی مخالفت کردی، حتمی فیصلے کیلئے اب وزیراعلیٰ کو سمری بھیجی جائے گی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ نافذ کیا جا چکا جس کے تحت تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ماتحت ہوں گی، اس ایکٹ پر عملدرآمد کروانے کیلئے پنجاب حکومت نے ایل ڈی اے کے اختیارات محدود اور ایم سی ایل کے ماتحت کرنے کا لائحہ عمل تیار کیا تھا لیکن ایل ڈی اے نے ماتحتی قبول کرنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کے اختیارات کے حوالے سے دو تجاویز تیار کی گئی ہیں، لارڈ مئیر کے ماتحت ہونے کی صورت میں صرف دو اختیارات دئیے جائیں گے، ایل ڈی اے صرف شہر کی ماسٹر پلاننگ اور ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کا مجاز ہوگا،کمرشلائزیشن، نقشہ فیس صولی سمیت دیگر تمام اختیارات واپس لے لئے جائیں گے.

ذرائع کے مطابق اس معاملہ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس میں ایل ڈی اے نے ایم سی ایل کے ماتحت دیئے جانے کی مخالفت کی اور موقف اختیار کیا کہ اس سے ایل ڈی اے کی کارکردگی متاثر ہو گی، اس مسئلے پر ڈیڈ لاک ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اب یہ معاملہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان کو بھیجا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب جو حتمی فیصلہ کریں گے اس پر عمل کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایل ڈی اے نے وزیراعظم کے ترجیحی منصوبوں ہائی رائز فلیٹوں کی تعمیر اور راوی ریور فرنٹ منصوبے کو بھی غیر سنجیدہ لے لیا ، جس پر وائس چئیرمین نے ایک گھنٹہ طویل اجلاس میں  برہمی کا اظہار کرتےہوئے افسران کو دونوں پراجیکٹ کو آن گراؤنڈ لانے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دے دی ۔

Sughra Afzal

Content Writer