سٹی42: حکومت پنجاب نے محکمہ بہبود آبادی کے کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ بہبو آبادی نے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی سمری کیبنٹ کو ارسال کر دی ہے اور محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اگلے کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈا میں بھی اس کو شامل کر لیا ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی ان کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی پہلے ہی منظوری دے چکے ہیں اور اب وزیر اعلی نے مزید منظوری کے لئے یہ کیس کابینہ کو بھیج دیا ہے۔