بینک اور مالیاتی ادارے پیر کو بند رہیں گے، اعلامیہ جاری

بینک اور مالیاتی ادارے پیر کو بند رہیں گے، اعلامیہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) اسٹیٹ بینک نے بینک ہالیڈے کی وجہ سے سوموار کے روز تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا تاہم بینک عوام کو بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت کیلئے ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوموار کے روز ملک بھر میں بینک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سوموار کے روزیکم جولائی کو تمام بینک اورمالیاتی ادارے بند رہیں گے، جس کے باعث عوامی لین دین نہیں ہوسکے گا۔

واضح رہے کہ یکم جولائی کو ہر سال بینک ہالیڈے ہونے کی وجہ سے تمام بینک بند رہتے ہیں اور اس سال بھی یکم جولائی کو تمام بینک بند رہیں گے، تاہم بائیو میٹرک تصدیق کیلئے بنک ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer