ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغان صدر کی لاہور آمد، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرُتپاک استقبال کیا

افغان صدر کی لاہور آمد، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرُتپاک استقبال کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) افغان صدر اشرف غنی ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، ائیر پورٹ پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کابینہ ارکان کے ہمراہ معزز مہمان کا استقبال کیا، بچوں نے تہنیتی گلدستے پیش کیے۔

  افغان صدر اشرف غنی ایک روزہ سرکاری دورے پر زندہ دلان لاہور کے مہمان بن گئے، افغان صدر کا لاہور ایئر پورٹ پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کابینہ ارکان کے ہمراہ معزز مہمان کو خوش آمدید کہا، صدر اشرف غنی نے غیر معمولی پذیرائی پر اظہار تشکر کیا، افغان صدر نے کہا کہ پاکستان آکر دلی خوشی ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ افغانستان کے صدر کی آمد پاک افغان تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہے،  پاک افغان تعلقات مضبوط ہونے سے تجارتی و معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی، امن کے سفر کیلئے ہمیں مل کر قدم بہ قدم چلنا ہے۔

ذرائع کے مطابق مہمان صدر  شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری کے بعد شاہی قلعہ بھی جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer