ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوپن مارکیٹ میں مہنگائی بے قابو، آٹا،شکر،گرم مصالحہ،گُڑ سب مہنگا

 اوپن مارکیٹ میں مہنگائی بے قابو، آٹا،شکر،گرم مصالحہ،گُڑ سب مہنگا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی:نجی کمپنیوں کے 5 کلوگرام آٹے کے تھیلے 930 سے 1030 روپے میں فروخت، شکر 320 سے 340 روپے جبکہ گڑ 300 روپے فی کلو تک پہنچ گیا

کم آمدنی والے طبقے نے اوپن مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور گرانفروشی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ نجی کمپنیوں کا معیاری 5 کلوگرام آٹے کا تھیلا 930 سے 1030 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، جس کے باعث محدود آمدنی والے خاندانوں کے لیے روزمرہ ضروریات پوری کرنا دشوار ہو گیا ہے۔

اسی طرح گرم مصالحہ جات، شکر اور گڑ کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں شکر 320 سے 340 روپے فی کلوگرام جبکہ گڑ 300 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے، جس سے گھریلو بجٹ مزید متاثر ہو رہا ہے۔

عوام نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹوں میں قیمتوں کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے، گرانفروشی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔