ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے چوتھے ہفتے کے دوسرے روز چیف جسٹس سمیت صرف 4 ججز مخصوص کیٹیگری کے نہایت ضروری مقدمات کی سماعت کی۔
عدالتی روسٹر کے مطابق رواں ہفتے کے دوران کیسز کی سماعت کیلئےجسٹس مرزا وقاص رؤف، جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر اور جسٹس خالد اسحاق بینچوں کا حصہ ہیں۔ تعطیلات کے دوران عدالتی امور کی انجام دہی اور اہم قانونی معاملات کو نمٹانے کے لیے ایک دو رکنی ڈویژن بینچ بھی تشکیل دیا گیا ہے جو جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر پر مشتمل تھا ۔
مخصوص کیٹیگری کےکیسزاورریگولر سماعت عدالتی چھٹیوں کی حکمتِ عملی کے تحت صرف ہنگامی اور مخصوص نوعیت کی درخواستوں کی ہی سماعت کی جا رہی ہے۔دوسری جانب تعطیلات کے باعث ہائیکورٹ میں وکلاء اور سائلین کی آمدانتہائی کم دیکھی جا رہی ہے، جس کےباعث عدالت عالیہ کےمختلف شعبوں اور احاطے میں معمول کی نسبت خاموشی کا ماحول ہے۔