ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

BYD نے اپنی سستی ترین نئی چھوٹی الیکٹرک گاڑی متعارف کرا دی

BYD نے اپنی سستی ترین نئی چھوٹی الیکٹرک گاڑی متعارف کرا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )چین کی معروف الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی BYD نے جاپان کی آٹو مارکیٹ میں اپنی نئی چھوٹی الیکٹرک گاڑی "ریکو (Racco)" متعارف کرا دی ہے، جسے مقامی کمپنیوں کے لیے ایک بڑے چیلنج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق BYD آٹو جاپان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اتسوکی توفوکوجی نے اعلان کیا کہ حکومتی سبسڈی شامل ہونے کے بعد نئی ریکو کی ابتدائی قیمت 20 لاکھ ین سے کم (تقریباً 12,210 امریکی ڈالر) ہوگی۔

 کمپنی کے مطابق یہ گاڑی ایک مرتبہ چارج کرنے پر کم از کم 210 کلومیٹر تک سفر کر سکے گی، جس کے باعث یہ جاپان کی مقبول "کےئی کار مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

 مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ BYD کی نئی الیکٹرک گاڑی براہِ راست نسان ساکورا   کا مقابلہ کرے گی، جو اس وقت جاپان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی الیکٹرک گاڑی ہے۔

 ماہرین کے مطابق جاپان میں BYD کی اس پیش رفت سے مقامی آٹو ساز کمپنیوں کے درمیان مقابلہ مزید سخت ہونے کا امکان ہے، جبکہ کم قیمت اور مناسب رینج صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer