ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’آصف علی زرداری ایک عظیم لیڈر ہیں‘‘؛ گورنر سردار سلیم حیدر

’’آصف علی زرداری ایک عظیم لیڈر ہیں‘‘؛ گورنر سردار سلیم حیدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری ایک عظیم لیڈر ہیں، آصف علی زرداری کی بہادری سے پاکستان پیپلز پارٹی پورے ملک میں موجود ہے۔ 

 پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے بتایا کہ آج ہمارے قائد سربراہ صدر پاکستان کی سالگرہ کی سلسلہ میں لاہور میں تاریخ ساز تقریب منعقد کی گئی ہے۔ آصف علی زرداری کا مشکور ہوں، کہ بی بی کی شہادت کے بعد جب پارٹی پر مشکل ٹائم آیا، تو آصف علی زرداری نے  بچوں کی طرح ہمیں سنبھالا۔ آصف علی زرداری کی بہادری سے پاکستان پیپلز پارٹی پورے ملک میں موجود ہے۔ 

 سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے چارج ہو جائیں، ہم سب نے مل کر بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنوانا ہے۔ پیپلز پارٹی کا ویژن گلی محلے تک پہنچانا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری نے پاکستان گھپے کا نعرہ لگایا ، انڈیا سے جنگ جیتنے اور چائنہ کی مضبوط دوستی کا راز آصف علی زرداری کا چائنہ کا دورہ ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہر جیالے کو ساتھ لے کر چلتی ہے، آصف علی زرداری کو جو وسائل ملے غریبوں میں بانٹتے ہیں۔ آصف علی زرداری  نےمونا ڈپو سرگودھا پر غریب ملازمین کو ذاتی اکاؤنٹ سے 20 ہزار ٹپ دی گئی۔ میرے گورنر ہاؤس کے 428 ملازمین ہیں آصف علی زرداری نے سب کو 20 ہزار روپے دیے۔ ہماری خوش قسمتی ہے آصف علی زرداری جیسا لیڈر ملا۔

راجہ پرویز اشرف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ گورنر پنجاب نے محنت اور محبت سے تقریب سجائی۔ انہوں نے بتایا کہ بی بی کے بعد پارٹی کو مضبوط کرنے میں آصف علی زرداری کا اہم ترین کردار تھا۔ بی بی کو اندازہ تھا پاکستان میں ان کی جان کو خطرہ تھا، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے بھی مشورہ دیا پاکستان نہ جائیں، بی بی نے کہا جان اللہ کی امانت ہے، خطرے کا سن کر بی بی نے ہر حال میں پاکستان جانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں بی بی کی شہادت پر آگ لگ گئی تھی، بی بی کی شہادت پر آصف علی زرداری کو پہلی مرتبہ غم میں دیکھا۔ 

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آج مشکل ترین حالات میں بھی آصف علی زرداری پاکستان کے لیے فیصلے کرتے ہیں۔  آصف علی زرداری عزت دینے والا شخص ہے، دعا گو ہیں آصف علی زرداری کو اللہ لمبی زندگی عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری جلد ملک کے وزیر اعظم بنے گئے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کا مقدمہ خوبصورت انداز میں لڑا۔