ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’یہ میں ہی ہوں‘ وزن کم کیسے کیا؟اعظم خان نےتصویر کی حقیقت بتا دی

’یہ میں ہی ہوں‘ وزن کم کیسے کیا؟اعظم خان نےتصویر کی حقیقت بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر اور وکٹ کیپراعظم خان کی تصویر تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کافی سمارٹ  لگ رہے ہیں، تصویر دیکھ مداح اور کرکٹ شائقین بھی حیران رک گئے مگر اس کی حقیقت سامنے آگئی یہ تصویر اے آئی سے نہیں بنائی گئی۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے صرف دو ماہ میں 69 کلو وزن کم کر لیا ہے۔ تصویر دیکھتے ہی سوشل میڈیا صارفین داد دیتے اور حیرت کا اظہار کرتے دکھائی دیے، لیکن کئی لوگ اس دعوے پر شکوک کا شکار بھی نظر آئے۔

تاہم، خود اعظم خان نے اس تصویر کی حقیقت واضح کرتے ہوئے تمام افواہوں کو ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر وہی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا، ’کام جاری ہے، مگر یہ تصویر 2020ء کی ہے‘۔

صحت کے ماہرین کے مطابق 69 کلو وزن صرف 8 ہفتوں میں کم کرنا نہ صرف جسمانی طور پر غیر حقیقی ہے بلکہ خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اعظم خان ماضی میں بھی فٹنس بہتر بنانے کے سفر پر گامزن رہے ہیں۔ 2021ء میں رپورٹس کے مطابق وہ پہلے ہی 30 کلو وزن کم کر چکے تھے تاکہ قومی ٹیم کے معیار پر پورا اتر سکیں۔

ایک انٹرویو میں وہ کہہ چکے ہیں ’میں اپنی جسمانی ساخت نہیں بدل سکتا، مگر میری پوری توجہ فٹنس قائم رکھنے اور بہتر کارکردگی دکھانے پر ہے‘۔