ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں مون سون بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی کے حوالے سے الرٹ جاری

پنجاب بھر میں مون سون بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی کے حوالے سے الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پنجاب میں مون سون بارشوں کا پانچواں سلسلہ آج شام سے شروع ہونے جا رہا ہے، جو 31 جولائی تک جاری رہے گا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے ساتھ ساتھ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کا خطرہ بھی موجود ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق شمالی پنجاب میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد۔ وسطی پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، نارووال، سیالکوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی اور  جنوبی پنجاب میں ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر  میں بارشیں متوقع ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے خبردار کیا ہے کہ دریاؤں راوی، چناب، ستلج اور جہلم میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہےجہاں پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 10 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔تمام ڈپٹی کمشنرز کو فیلڈ میں رہنے اور دفعہ 144 پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔پنجاب پولیس کو دریاؤں اور ندی نالوں کے اطراف پیٹرولنگ بڑھانے کا حکم دیا گیا ہے۔واسا، ریسکیو 1122 اور بلدیاتی ادارے الرٹ رہیں۔
نکاسی آب اور مشینری سے متعلق احکامات کے مطابق نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے، تمام چوکنگ پوائنٹس پر مشینری اور عملہ تعینات کیا جائے،ڈسپوزل اسٹیشنز فعال رکھے جائیں اور جنریٹرز کا بیک اپ دستیاب ہو۔
پرائیویٹ سوسائٹیوں کے لیے وارننگ جاری کرتے ہوئے واٹر پونڈنگ ختم کرنے کی ہدایت، بصورت دیگر کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کی واضح ہدایات ہیں کہ نجی سوسائٹیز نکاسی آب کی مکمل ذمہ داری خود اٹھائیں۔