جیند ریاض :سکول سربراہان کی تعیناتی کیلئے میرٹ بیسڈ ٹیسٹ کے دوران امتحانی مراکز میں ٹیب کی خرابی کے باعث متعدد اساتذہ امتحان دینے سے محروم رہ گئے۔
متعدد اساتذہ نے سی ای او ایجوکیشن لاہور کو دوبارہ ٹیسٹ لینے کیلئے درخواست جمع کروادی،ٹیسٹ 22 جولائی کو گورنمنٹ کمپیری ہینسو سکول وحدت روڈ میں لیا گیا تھا۔
اساتذہ کا کہنا تھا کہ ٹیب خراب ہونے کے باعث ہمارے ٹیسٹ نہیں ہوسکے،ٹیب خراب ہونے سے ہمارے ٹیسٹ وقت سے پہلے ہی خود بخود جمع ہوگئے،سیکرٹری ایجوکیشن نے ٹیب میں ٹیکنیکل خرابی آنے پر دوبارہ ٹیسٹ کا وعدہ کیا تھا۔
اساتذہ نے وزیر تعلیم پنجاب سے دوبارہ ٹیسٹ لینے کا مطالبہ کردیا،ایجوکیشن اتھارٹی نے ٹیب خراب ہونے بارے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو آگاہ کردیا،درخواست جمع کروانے والے اساتذہ میں آمنہ قمر،طاہرہ ممتاز،راحیلہ یاسمین،محمدعمران،شہزادہ زاہد رشید،عامر نذیر،محمد شہباز رفیق،محمدریاض اور وقار احمد شامل ہیں۔
درخواست جمع کروانے کے 3روز بعد بھی دوبارہ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ نہ ہوسکا۔
محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر تعلیم کی منظوری کے بغیر دوبارہ ٹیسٹ نہیں لیا جاسکتا۔