ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 رواں سال48 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری 

 رواں سال48 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:پنجاب پولیس ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے اقدامات میں مصروف ہے اور رواں سال کے دوران 48 لاکھ 76 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 73 لاکھ سے زائد چالان کئے گئے،چانوں کی مد میں 4 ارب 52 کروڑ سے زائد جرمانے عائد کئے گئے،دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ 50 ہزار گاڑیوں کے چالان کئے گئے ،دھواں چھوڑنے والی 22 ہزار 276 گاڑیاں تھانوں میں بند ہیں۔

  آئی جی پنجاب  کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

اوور لوڈنگ، اوور سپیڈنگ، کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

 ڈاکٹر عثمان انور  کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری کیلئے مئوثر اقدامات کئے جائیں۔