کومل اسلم:شہر کا موسم گرم اور خشک ہے جبکہ سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے۔
آج شہر میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہو نے کا امکان ہے۔
موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فضائی آ لو دگی میں مسلسل اضافہ کا سلسلہ جاری ہے،موجودہ ائیر کوالٹی ا نڈیکس 178 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا۔لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا۔