ایل ڈی اے افسران کی ایک اور غیر قانونی چال

Lahore Development Authority
کیپشن: Lahore Development Authority
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے سٹی منصوبے کیلئےخریدی گئی گاڑیاں غیرمتعلقہ افسران کے زیراستعمال ہونے کا انکشاف، ڈی جی ایل ڈی اے نے نوٹس لیتے ہوئے گاڑیاں واپس منگوانے کا حکم دے دیا۔ 

ڈی جی ایل ڈی اے نے انجینئرنگ ونگ کو منصوبے کی گاڑیاں فوری واپس منگوانے کا حکم دے دیا ہے ،  ڈی جی ایل ڈی اے نے غیر قانونی طور پر گاڑیوں کے استعمال پہ جامع رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے سٹی منصوبے کے ڈویلپمنٹ ورکس کے فنڈز سے پانچ سے زائد گاڑیاں خریدی گئیں ، خریدی گئی گاڑیوں میں ہونڈا سوک ، ٹیوٹا کرولا گرانڈی ، ٹیوٹا یارس ، کلٹس شامل تھیں، گاڑیاں انجینئرنگ ونگ میں استعمال ہونے کی بجائے من چاہے افسران نے اپنے استعمال میں رکھ لیں ۔

ذرائع کے مطابق ہونڈا سوک انجینئرنگ ونگ کے ایک پراجیکٹ ڈائریکٹر لیول کے افسر کے استعمال میں ہے ۔ ٹیوٹا کرولا گرانڈی ایک سابق چیف انجینئر اپنے ساتھ ہی لے گئے ، ٹیوٹا یارس ایک ایڈیشنل ڈی جی لیول کے افسر کے ذاتی استعمال میں ہے ۔

پراجیکٹ کے لئے خریدی گئی گاڑیاں صرف پراجیکٹ کے لئے استعمال ہوسکتی ہیں،  انجینئرنگ ونگ کے مطابق گاڑیوں کے استعمال کی انکوائری کی جارہی ہے واپس منگوالی جائیں گی۔