ویب ڈیسک: ایل پی جی والوں نے مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا۔24گھنٹوں کے دوران دوسرا اضافہ، اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔
اب گرمیوں میں بھی ایل پی جی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں۔چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا کی جولائی 2022کیلئے قیمت 220روپے فی کلو، گھریلوسلنڈر 2600روپے اور کمرشل سلنڈر 9988روپےہے۔ ایل پی جی قیمت میں 10روپے فی کلو، 120روپے گھریلوسلنڈر اور455روپےکمرشل
سلنڈ ر میں اضافہ کیاگیا۔
اضافے کے بعد 240روپے فی کلو، گھریلوسلنڈر2835روپے اور کمرشل سلنڈر10900روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ ایل پی جی فی کلو 310روپے گھریلو سلنڈر 3665اور کمرشل سلنڈر14075میں فروخت جاری ہے۔چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق جے جے وی ایل پلانٹ کی بندش کے باعث حکومت کو سالانہ 60ارب روپے کانقصان ہورہا ہے۔بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔کمپنیاں مزید قیمت بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے کہ ایل پی جی غریب صارفین کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے۔ قیمتیں کنٹرول نہ کی گئی تو ملک گیر ہڑتال اور وزات پٹرولیم کے سامنے دھرنا دیں گیں۔