پنجاب حکومت کا معمولات زندگی بحال کرنے کا فیصلہ

 پنجاب حکومت کا معمولات زندگی بحال کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب حکومت نے  عید الاضحیٰ اور محرم الحرام کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں معمولات زندگی بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 

عید الاضحیٰ اور محرم الحرام کے بعد شہر میں معمولات زندگی کو بحال کرنے کیلئے پنجاب حکومت پر اُمید ہے، کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد حکومت نے غور شروع کردیا ہے کہ وہ عید کے بعد مرحلہ وار زندگی کو معمول کے مطابق لائے گی، جبکہ مکمل معمولاتِ زندگی محرم الحرام کے بعد بحال کیے جائیں گے۔

 
بزدار سرکار نے حکمت عملی کے مطابق ایس او پیز بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں، کاروبار زندگی بحال کرنے کے بعد سکولز کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ریسٹورنٹس، تفریح گاہیں، سینما گھر اور تھیٹرز کیلئے بھی ایس او پیز کی تیاری کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، مارکیز اور شادی ہالز کو بھی محرم الحرام کے بعد ایس او پیز کے تحت کھولنے کیلئے تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا تھا کہ انشاء اللہ بہت امید ہے کہ آئندہ 8 دنوں بعد اچھی خبر سامنے آئے گی۔ کورونا وائرس کی صورتحال بہتر رہی تو یہ آخری لاک ڈاؤن ہوگا۔

واضح رہےکہ لاہور میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 15 مارچ کو سامنے آیا تھا جس کے بعد اس میں بتدریج ہوا ، کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر  پنجاب حکومت نے 23 مارچ کو لاہور سمیت صوبے بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا تھا، جس میں عید الفطر سے قبل   نرمی کر دی گئی تھی، گزشتہ رات  لاہور میں نافذ لاک ڈاؤن میں دوبارہ سختی کردی گئی، شہر کی تمام مارکیٹس اور بازار بند کردیئے گئے،  تفریحی پارکس، کھیلوں کے میدان اور بیوٹی پارلرز بھی 9 روز بند رہیں گے، اسی طرح کھیلوں کی سرگرمیوں،سرکاری ونجی مقامات پر مذہبی و سماجی اجتماعات پر بھی مکمل پابندی ہوگی.

Sughra Afzal

Content Writer