ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولڈ ڈرنک کی بوتلوں میں پیشاب ملا کر گاہکوں کو دینے والا گرفتار،متعدد بیمار

 کولڈ ڈرنک کی بوتلوں میں پیشاب ملا کر گاہکوں کو دینے والا گرفتار،متعدد بیمار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہانگ کانگ میں ایک انتہائی افسوسناک اور خوفناک واقعہ منظر عام پرآیا ہے۔سپر مارکیٹ میں کام کرنیوالے ایک ملازم نے پولیس کے سامنے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہےاس نے سپر مارکیٹ میں کولڈ ڈرنک کی بوتلوں میں پیشاب ملایا، تاہم یہ سارا کام مذاق میں کیا۔لیکن اس “مذاق” سے بہت سے لوگوں کی طبیعت خراب ہوگئی ۔ کئی لوگ جنہوں نے اس کولڈ ڈرنک کو پیا ، انہیں الٹی، دست ، پیٹ میں شدید درد اور انفیکشن کی شکایات آئیں ۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف کیس اب عدالت میں پہنچ گیا ہے، جہاں جج نے معاملہ کو انتہائی سنگین قرار دیا ہے ۔یہ واقعہ ایک بڑی چین سپر مارکیٹ میں پیش آیا، جہاں سی سی ٹی وی فوٹیج میں مشتبہ شخص بوتلیں کھولتا اور ان میں پیشاب ڈالتا نظر آرہا ہے ۔ پولیس نے 25 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا کہ وہ یہ کام کئی دنوں سے کر رہا تھا کیونکہ اسے مزہ آتا تھا کہ لوگ بغیر جانے پی رہے ہیں ۔ ملزم نے دعویٰ کیا کہ یہ محض ایک مذاق تھا اور اس کا کوئی سنجیدہ ارادہ نہیں تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سپر مارکیٹ انتظامیہ نے فوری طور پر بوتلوں کے تمام متاثرہ بیچوں کو واپس منگوا لیا اور صارفین پر زور دیا کہ وہ چیک کریں کہ آیا انہوں نے حال ہی میں کولڈ ڈرنک خریدی ہے۔ کئی لوگوں نے اسپتال سے رجوع کیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ پیشاب میں بیکٹیریا (ای کولی، سالمونیلا) ہونے سے گیسٹرو اور دیگر انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں۔ ایک خاتون نے کہ اس کے بچے کو تیز بخار اور الٹیاں ہوئیں، جس کا ڈاکٹر نے نتیجہ اخذ کیا کہ فوڈ پوائزننگ تھی۔ پولیس نے مشتبہ شخص پر کھانے میں چھیڑ چھاڑ، صحت عامہ کے خطرے اور جان بوجھ کر آلودہ مصنوعات فروخت کرنے کا کیس درج کیا ہے۔

ہانگ کانگ میں ایسے جرم میں 7 سال تک قید اور بھاری جرمانہ ہو سکتا ہے۔ واقعے کے بعد سپر مارکیٹ کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ تمام کولڈ ڈرنک سیکشنز میں اب زیادہ سی سی ٹی وی اور عملہ کی نگرانی ہے۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اور لوگوں نے اسے ایک مکروہ مذاق قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ مذاق نہیں، جرم ہے۔ ایک اور نے کہا، “کیا آپ راحت محسوس کرتے ہیں؟ یہ بیماری پھیلانے کا ایک طریقہ ہے۔” بتایا جا رہا ہے کہ نوجوان کا کچھ عرصہ قبل سپر مارکیٹ میں جھگڑا ہوا تھا اور اسی وقت اس نے کولڈ ڈرنک کی بوتلوں میں پیشاب ملانا شروع کر دیا تھا۔