ویب ڈیسک : پشاور تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے امتحانات کے حوالےسے اعلامیہ جاری کر دیاگیا ۔
پشاور تعلیمی بورڈ کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔تعلیمی بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات 31 مارچ 2026 سے شروع ہوں گے۔
کنٹرولر امتحانات انعام اللہ شاہ نے کہا کہ تاریخ کا اعلان بروقت کرنے کا مقصد طلبا کی جانب سے بہتر تیاری ہے. انہوں نے بتایا کہ شیڈول، رول نمبرز اور دیگر ضروری ہدایات مقررہ وقت پر جاری کی جائیں گی۔