سٹی 42: عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔
وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کا کیس ہے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی ۔
سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔