ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیکورٹ بار میں ٹیکس کےمعاملات میں قانونی چارہ جوئی سے متعلق کانفرنس

ہائیکورٹ بار میں ٹیکس کےمعاملات میں قانونی چارہ جوئی سے متعلق کانفرنس
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : جوڈیشل ممبر ان لینڈ ریونیو  محمد محسن ورک  کا  تقریب سے اہم خطاب  ،ٹیکس قوانین  میں  تسلسل برقرار رکھنے کی تجویز دے دی.

لاہور ہائیکورٹ بار میں ٹیکس کے معاملات میں قانونی چارہ جوئی کے حوالے سے کانفرنس کا اہتمام ،ممبر جوڈیشل اپیلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو محمد محسن ورک  نے  خصوصی شرکت  کی ،چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی ہائیکورٹ  بار حسیب اللہ خان نے تقریب کا اہتمام کیا ، جوڈیشل ممبر ان لینڈ ریونیو  محمد محسن ورک  نے  تقریب سے  اہم خطاب  کرتے ہوئے  ٹیکس قوانین  میں  تسلسل برقرار رکھنے کی تجویز دے دی ، انہوں نے ٹیکس معاملات میں قانونی چارہ جوئی کے متعلق وکلاء کو مفید مشورے بھی دئیے ، سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو بھی کی, صدر لاہور ہائیکورٹ بار ملک آصف نسوانہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی کی کارکردگی  کی تعریف کی اور  قوانین کی آگاہی کے پروگراموں کے تسلسل  کی ضرورت پر زور دیا ,چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی حسیب اللہ خان نے تقریب کے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو بھی کی ,تقریب میں سابق صدر لاہور ٹیکس بار  جمیل اختر بیگ ،احسن ورک ایڈوکیٹ ، امیدوار فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار قرۃ العین  سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تقریب کے آخر میں مہمانوں کو سوئٹرز اور  شرکاء میں سرٹفکیٹ تقسیم کئے گئے

Ansa Awais

Content Writer