ملک اشرف : بسنت فیسٹیول،پتنگوں پرتصاویرچھاپنے،گانوں پرپابندی کیخلاف ہائیکورٹ سےرجوع،ایم پی اےپی ٹی آئی شیخ امتیاز نے متفرق درخواست دائرکردی۔
ہائیکورٹ میں رکن اسمبلی پی ٹی آئی شیخ امتیاز نے دائر متفرق درخواست میں بسنت کے موقع پر پتنگوں پرتصاویرچھاپنے،گانوں پرپابندی کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔ مؤقف اختیار کیا گیا کہ پتنگ پر کسی بھی سیاسی یا کسی خاص لیڈر کی تصویر چھاپنے پر پابندی عائد کی گئی ۔گانوں پر پابندی عائد کی گئی جن میں نک دا کوکا بھی شامل ہے۔نک دا کوکا فحش گانا ہے نہ کوئی سیاسی گیت ہے۔پابندی سےبسنت جیسےتہوارمیں بھی سیاسی بدنیتی نظرآتی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔