نشے میں دھت شوہر نےبیوی کو تیسری منزل سے دھکا دیدیا

نشے میں دھت شوہر نےبیوی کو تیسری منزل سے دھکا دیدیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نشے میں دھت شوہر نےبیوی کو تیسری منزل سے دھکا دیدیا،جس کے باعث خاتون ہلاک ہو گئی۔

مذکو رہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں پیش آیا جہاں بدبخت  نشئی شخص نے اپنی بیوی کو جھگڑے کے بعد  تیسری منزل سے نیچے پھینک کر ہلاک کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  افسوسناک واقعہ 2 ر وز قبل پیش آیا ، پولیس نے ملزم وکاس کمار  نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق  پارکنگ کنٹریکٹر وکاس کمار  دو روز قبل جب  نشے کی حالت میں گھر پہنچا تو اس کا اپنی  30 سالہ بیوی شالو کے ساتھ جھگڑا ہوا، جس پر طیش میں آ کر ملزم نے  نے اپنی اہلیہ کو تیسری منزل سے دھکا دے دیا، بیوی کو تیسری منزل سے نیچے پھینکنے کے بعد ملزم اہلیہ کو اسپتال لے گیا تاہم ڈاکٹرز نے اس کی بیوی کو مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کے مطابق بیوی کی موت کی اطلاع ملتے ہی وکاس کمار مبینہ طور پر اسپتال چھوڑ کر  فرار ہو گیا جس کے بعد  اسپتال عملے نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے  چند گھنٹے بعد  وکاس کمار کو گرفتار کر لیا۔