گودام میں آگ لگ گئی، کروڑوں سامان جل کر خاکستر

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: کشمیرکیٹرز اینڈ ایونٹ مینجمنٹ کے گودام میں آگ لگنے سے کروڑوں کا مال جل گیا۔

تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاون ایچ ون بلاک میں کشمیرکیٹرز اینڈ ایونٹ مینجمنٹ کے گودام میں آگ لگ گئی، آتشزدگی سے کروڑوں کا مال جل کر راکھ ہوگیا۔گودام میں موجود شامیانے ،ٹینٹ ، ڈیرے، کرسیاں، صوفے، قالین، اورڈیکور کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

 گودام کے ساتھ والی دو دکانیں بھی جل کر راکھ ہوگئی، ریسکیو1122 کی 8 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

 واضح رہے کہ یہ گودام ایونٹ مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چئیرمین ذیشان ہاشمی کا ہے۔  

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر