معروف شاعر و نعت خواں مظفر وارثی کی آج 12 ویں برسی

معروف شاعر و نعت خواں مظفر وارثی کی آج 12 ویں برسی
سورس: by google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اردو کے ممتاز شاعر اور نعت خواں مظفر وارثی کی 12 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ 

مظفر وارثی 23 دسمبر 1933ءکو میرٹھ میں پیدا ہوئے تھے، ان کا اصل نام محمد مظفر الدین صدیقی تھا، آپ کی وجہ شہرت لازوال حمد اورنعتیں تخلیق کرنا بنا۔وہ  ایک خوش گو شاعر تھے اور قیام پاکستان کے بعد انہوں نے لاہور میں اقامت اختیار کی اور جلد ہی ان کا شمار ممتاز شعراء کرام میں ہونے لگا۔

مظفر وارثی کی مشہور نعت یارحمت اللعالمین، لانبی بعد، ورفعنالک ذکرک، تو کجا من کجا اور حمدیہ کلام میں مشہور حمد کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔

ماضی میں پاکستانی فلم انڈسٹری مظفر وارثی کے بغیر ادھوری تھی، ان کے مشہور فلمی گانوں میں کیا کہوں اے دنیا والو کیا کہوں میں، مجھے چھوڑ کر اکیلا کہیں دور جانے والے، یاد کرتا ہے زمانہ انہی انسانوں کو، عوام میں زبردست مقبولیت ملی-

فنی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کے ایوارڈ سے نوازا گیا،انہیں فصیح الہند اورشرف الشعرا کے خطابات عطا بھی ہوئے۔ فلمی اور قلمی دنیا کا یہ درخشندہ ستارہ 28جنوری 2011 کو ہمیشہ کے لئے ڈوب گیا-