جسمانی اذیت سے 8 ماہ کی بیٹی کی ہلاکت: برطانوی والدین کو جیل کی سزا

جسمانی اذیت سے 8 ماہ کی بیٹی کی ہلاکت: برطانوی والدین کو جیل کی سزا
کیپشن: UK child death
سورس: Sky News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برطانوی عدالت نے بیٹی کی جسمانی اذیت اور ٹارچر سے ہلاکت کے جرم ثابت ہونے پر والدین کو جیل کی سزا سنادی۔ 

جنوبی لندن میں ساوتھ ورک کے رہائشی 26 سالہ والدبینجامن او شی اور 24 سالہ والدہ نومی جانسن کو اپنی 8 ماہ کی بیٹی پر ظلم کرنے اور مسلسل جسمانی اذیت دینے کے بعد اس ہلاکت پر سزا سنائی گئی۔ بیٹی آمنہ فائی پر جسم کے 60 حصوں پر ٹرچر ثابت ہوگیا۔ اس سے قبل والدین نے طبی عملہ کو اس کی موت کا زمہ دار ٹھہرایا تھا۔ تاہم ان پر قتل کا جرم ثابت نہیں ہوسکا۔ 

والد اوشی کو  8 سال 8 مہینے اور والدہ کو 7 مسال دو مہینے جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان پر ایک اور بچے کو تھپڑ مارنے کا جرم بھی ثابت ہوا ہے۔ 

یہ سزا ایسے وقت میں سنائی گئی جب برطانیہ میں بچوں پر ظلم اور ٹارچر کے واقعات میں مسلسل اضافے پر تشویش پائی جاتی ہے۔