سیاحت کے شوقین افراد کے لئے بڑی خوشخبری

Punjab
کیپشن: Tourists file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان)سیاحوں کی سہولت کے لیے پنجاب ٹورزم نے جدید قیام گاہیں قائم کر دیں،پنجاب کے کئی سیاحتی مقامات پر گلیمپنگ پوڈز انسٹال کر دیے گئے ہیں۔
معاون خصوصی وزیراعلی حسان خاور نے جدید گلیمپنگ پوڈز کو صوبے کے دیگر مقامات پر نصب کرنے کی ہدایت بھی دی،محکمہ سیاحت نے پٹریاٹا ٹاپ، خاجوٹ، خبیکی جھیل، کنہٹی گارڈن، بانسرہ گلی اور چھانگا مانگا میں یہ پوڈز لگا دیے ہیں، ان جدید طرز کی قیام گاہوں کو ماحول دوست بنایا گیا ہے۔
لکڑی سے بنے ان پوڈز میں کو قدرتی اشیاء سے ماحول کے لیے بے ضرر بنایا گیا ہے،ان گلیمپنگ پوڈز میں سیاح آرام دہ اور پرسکون ماحول میں چھٹی گزار سکیں گے۔
ٹی ڈی سی پی محکمہ جنگلات اور آبپاشی کے محکمے کے تعاون سے پنجاب میں مزید گلیمپنگ پوڈز انسٹال کرے گی، ان پوڈز کی تنصیب نجی شعبے کے اشراک سے عمل میں لائی جائے گی۔ محکمہ سیاحت کے مطابق
پراجیکٹ کی تکمیل سے ملک میں سیاحت کے نئے دروازے کھلیں گے۔