دا کپل شرما شو کیوں بندہوا ، کپل شرما بول پڑے

دا کپل شرما شو کیوں بندہوا ، کپل شرما بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چند روز قبل بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شو 'دا کپل شرما شو'کو  بند کیے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کی مختلف وجوہات بتائی جارہی تھیں تاہم اب  شو کے میزبان کپل شرما نے خود ہی وجہ بتادی ہے۔

 

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 'دا کپل شرما شو' کو فروری کے وسط سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ کورونا کی وجہ سے سنیما گھر بند اور فلموں کی پروموشنز رکی ہوئی ہیں جب کہ شو میں شائقین کو بھی مدعو نہیں کیا جاسکتا۔

اس حوالے سے ٹوئٹر پر ایک صارف نے جب کپل سے سوال کیا کہ ان کا شو بند کیوں ہورہا ہے تو کپل نے بتایا کہ  وہ گھر پر اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تاکہ ہم اپنے دوسرے بچے کا استقبال کرسکیں۔خیال رہےکہ 'دا کپل شرما شو' کا آغاز 2016 میں کیا گیا تھا اور اس کا شمار بھارت کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شوز میں ہوتا ہے۔ کپل شرما نے دسمبر 2018کو اپنی دوست گِنی چتھرا کے ساتھ شادی کی تھی اور دونوں کی  ایک  بیٹی انائرا بھی ہے جو کہ دسمبر 2019 میں پیدا ہوئی تھی۔
 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer