زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہو گئے

زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ِسٹی 42: زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو گئے، ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی کمی سے 13 ارب ڈالر کی سطح سے کم رہ گئے۔

مرکزی بینک کے پاس ڈالروں میں مزید کمی ہو گئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی کمی رکارڈ کی گئی اور ان کا حجم 12 ارب 99 کروڑ 84 لاکھ ڈالر رہ گیا،، تاہم اس دوران کمرشل بینکوں کے پاس ڈالروں میں 16 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا.

بینکوں کے پاس ڈالروں کا حجم 7 ارب 10 کروڑ 81 لاکھ ڈالر ہو گیا، جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم ہفتے کے اختتام پر 1 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی کمی سے 20 ارب 10 کروڑ 65 لاکھ ڈالر رہ گیا، حکومت نے مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 5 ارب 70 کروڑ ڈالر کے نئے قرضے لیے تاہم قرضوں کے باوجود رواں مالی سال کے دوران اب تک مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر صرف 87 کروڑ ڈالر کا ہی اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer