موسلادھار بارش، کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر

موسلادھار بارش، کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) شہر میں پیر سے شروع ہونے والی بارش کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں معطل رہیں، نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں بھی جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا۔

پیر سے شہر میں جاری بارش کے باعث آؤٹ ڈور کھیلوں کی سرگرمیاں ملتوی ہوگئیں۔ بارش کے باعث یاسین اختر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے ساتھ ساتھ عبدالحمید پوپا میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے دو میچز ملتوی کردئیے گئے۔

مسلسل بارش کے باعث نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں بھی جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا جس سے ایل سی سی اے گراؤنڈ اور فٹ بال سٹیڈیم میں پانی جمع ہوگیا۔ گراؤنڈ خشک ہونے کے بعد ملتوی ہونے والے میچز کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔