(حسن علی) کچرےکےڈھیر،تعفن کا بسیرا،کیچڑ سے لت پت راستےاورآمدرورفت محدود، شہر میں ہونیوالی بارش کے باعث ملتان روڈ سبزی منڈی مسائلستان بن گئی، ضلعی انتظامیہ کے دعوے اور اعلیٰ افسران کے دوروں کے باوجود طویل عرصے سے مسائل جوں کے توں،آڑھتی اور سبزی فروش منڈی کی حالت کے باعث حکومت سےنالاں ہیں۔
ہمارے ہاں سبزیاں گندگی اورجوتےخوبصورت دکانوں میں فروخت کیےجاتےہیں،اسکی بہترین مثال ملتان روڈ سبزی منڈی ہے،جہاں بارش کے باعث جگہ جگہ گندگی کےڈھیراورکیچڑموجود ہے، ملتان روڈ سبزی منڈی شہرکی اہم منڈی ہےمگراسکی حالت زار بدل نہیں سکی۔ملتان روڈسبزی منڈی کے آڑھتیوں اور سبزی فروشوں کا کہنا ہےکہ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑکیں بنوائیں،جبکہ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے منڈی کی حالت کوبہتر کرنےکیلئےکوئی اقدامات نہیں کیےجا رہے۔
ملتان روڈ سبزی منڈی کی حالت کودیکھ کربا آسانی اندازہ لگایا جا سکتا ہےکہ مارکیٹ کمیٹی منڈی کی حالت زارکوبہتر کرنےکیلئےکس حد تک سنجیدہ ہے۔